A NEW TWIST IN ALTAF HUSSAIN CASE BY BBC
لندن میں میٹروپولیٹن پولیس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس نے بی بی سی اردو سروس کو ایک تحریری جواب میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپوں میں قابل ذکر رقوم کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہy‘
اس کے علاوہ لندن پولیس نے بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ کے لیے تیار کی جانے والی ایک رپورٹ کے دوران بی بی سی کے نمائندے اوئن بینٹ جونز کو بتایا کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور تشدد پر اکسانے کے الزامات پر باضابطہ تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی تحقیقات جاری و ساری ہیں۔
پولیس نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کے یونٹ نے الطاف حسین کے دفتر پر پہلا چھاپہ چھ دسمبر سنہ دو ہزار بارہ کو پولیس اینڈ کرمنل ایویڈنس ایکٹ کے تحت مارا تھا جس کے دوران دفتر سے نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔
پولیس نے اس رقم کے بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم پروسیڈ آف کرائم ایکٹ کے تحت قبضے میں لے لی گئی۔
پولیس نے اٹھارہ جون دو ہزار تیرہ کو شمالی لندن کے دو مکانات پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ یہ چھاپہ پولیس اینڈ کرمنل ایکٹ کی دفعہ آٹھ کے تحت مارا گیا اور پولیس کے مطابق اس میں ’قابل ذکر‘ مقدار میں رقم قبضے میں لی گئی۔
"بی بی سی پر ایم کیو ایم کے بارے میں فلم اس پراپیگنڈے کا حصہ ہے جو طالبان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں کے زیرِ اثر کیا جا رہا ہے۔۔۔الطاف حسین نے کسی موقع پر بھی پیٹ پھاڑنے یا لاشوں کے لیے بوری بنانے کی بات نہیں کی۔"
0 comments:
Post a Comment